مراد سعید، علی امین گنڈا پور ، پرویز خٹک ،عمرایوب سمیت متعدد رہنماؤں کا نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں جو اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ حکام کو بھجوا دیں۔ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، غلام سرور، پرویز خٹک، شفقت محمود، اعجاز شاہ، علی زیدی، خسرو بختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان اور دیگر شامل ہیں۔
ٹیکس کیسز میں تاخیر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت متعدد افسران معطل،انکوائری کا حکم
فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری۔تاہم پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور زلفی بخاری کا نام فہرست سے نہیں نکالا گیا۔نو فلائی لسٹ یا ای سی ایل افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور انہیں بیرون ملک جانے سے روکنے کا ایک قانونی ذریعہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے متعلق کیس میں نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے، جس میں مبینہ طور پر 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا تھا۔