بارشوں کا سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ حالیہ سلسلے کے باعث بلوچستان میں خصوصاً کیچ، قلات، خضدار، اواران کے علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع۔ خیبرپختونخواہ میں 21اپریل تک دیر مالاکنڈ، صوابی، کوہستان، مردان، شانگلہ،چارسدہ، سوات، نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود

مزید پڑھیں :کوئٹہ کے علاقے سرپل کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

ہے،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ، 25 تا 29 اپریل کے دوران بلوچستان،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات مزید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ
مزید پڑھیں :وزارتوں اور ڈویژنز میں اب 4 سال سے کم عمر کے بچے بھی آیا کر ینگے،جانئے کیسے

رہنے کی ہدایت کر دی، کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔ عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں ، بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور

مزید پڑھیں :تندور مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

چھتوں سے دور رہیں ، نشیبی علاقوں کے مکین سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔، آسمانی بجلی چمکتے وقت سائیکل، موٹر سائیکل یا بغیر چھت کے گاڑیوں میں سفر کرنے سے اجتناب کریں ،
اونچی عمارتوں، درختوں، کھمبوں، پہاڑیوں، اینٹیناز، موبائیل ٹاور ز وغیرہ سے دور ہو جائیں۔

مزید پڑھیں :جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خود کش دھماکہ: سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ