Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

تندور مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب،راولپنڈی کے تندور مالکان نے ہڑتال ختم

مزید پڑھیں :پاکستان جب کہے گا فنڈ فراہم کیا جائے گا،آئی ایم ایف

کرنے کا اعلان کر دیانانبائی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیق قریشی کی رہائی کی یقین دہانیتندور مالکان کا سرکاری قیمتوں پر روٹی فروخت کرنے کا اعلان بھ کر دیا۔ادھر دوسری جانب وزیر خوراک بلال یاسین کی نان روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے فیصل آباد آمد ،صوبائی وزیر خوراک روٹی نان کی فروخت چیک کرنے کیلئے تندور و ہوٹلز پہنچ گئے،صوبائی وزیر خوراک نے تندوروں پر خود روٹی کا وزن چیک کیا،موقع پر روٹی لینے آئے ہوئے صارفین سے گفتگو، حکومت نے غریب آدمی کا احساس کرتے ہوئے روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی کی ہے،وزیر خوراک نے کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی،
مزید پڑھیں :کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
ڈویژن کے چاروں اضلاع میں روٹی ونان کی مقررہ قیمت پر فروخت بارے بریفنگ لی،صوبہ میں روٹی ونان کی مقررہ قیمت اور وزن کی چیکنگ کے لئے تمام انتظامی مشینری متحرک ہے،حکومت کے غریب دوست اقدام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مشن کو ہر صورت مکمل کریں گے،وزیر خوراک نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جارہے ہیں،متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی
مزید پڑھیں :کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک

مشاورت سے روٹی ونان کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔موجودہ حکومت کسی طبقہ پر زور وزبردستی فیصلے مسلط کرنے کے قطعی حق میں نہیں۔ ڈویژن میں روٹی ونان کی مقررہ نرخ اور پورے وزن کے مطابق فروخت کے اقدامات کو سراہا۔انتظامیہ کی مسلسل کوششوں سے 80 فیصد سے زائد مقامات پر روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہورہا ہے،تاجررہنمائوں اور فلورملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات،صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران گندم خریداری مہم کے انتظامات پر بھی بریفنگ لی۔

مزید پڑھیں :کامیڈین و اداکارعمرشریف کی آج برسی منائی جارہی ہے