9 مئی کے واقعات: عمران خان کی تین مقدمات کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق
مزید پڑھیں:احسان اللہ انجری، غلط تشخیص پرمحسن نقوی کا اظہار برہمی

چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔اے ٹی سی لاہور نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور شادمان تھانے میں آتشزدگی کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت

کی۔اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے تینوں مقدمات کی سماعت کی، عمران خان کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔سابق وزیراعظم کی وکلا ٹیم نے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں، انہیں مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں

عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ 4 مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی کے بغیر میرٹ پر فیصلہ کیا گیا ہے۔