احسان اللہ انجری، غلط تشخیص پرمحسن نقوی کا اظہار برہمی

لاہور(نیوز ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی
مزید پڑھیں:کاروں، موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تازہ ترین اپ ڈیٹ2024

غلط تشخیص پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احسان اللہ کو پی سی بی کے سینئر ڈاکٹر سمیت دیگر حکام نے غلط تشخیص کیا۔ اس کی غلط سرجری کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ کرکٹر میگا ایونٹس اور سیریز سے باہر ہو گئے۔احسان اللہ کی غلط سرجری

کے بعد اب انگلینڈ میں ان کے خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔ اس علاج کے اخراجات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز برداشت کر رہی ہے۔محسن نقوی کرکٹر کے ساتھ ناانصافی پر ناراض ہیں اور اس میں ملوث ذمہ

داروں کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ احسان اللہ کو کہنی کی چوٹ لگی تھی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔