وفاقی کابینہ کا اجلاس کل، اقتصادی صورتحال سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی صورتحال سمیت اہم امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصٰلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی صورتحال سمیت اہم امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا

وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا پرغورکیا جائےگا۔

کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اورنئےصدرکے تقررکی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی۔