مہنگائی میں عید کی خریداری شہریوں کیلئےبڑا امتحان بن گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان بن گئی، کیا خریدیں کیا نہ خریدیں فیصلہ مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان بن گئی، کیا خریدیں کیا نہ خریدیں فیصلہ مشکل ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے، پہلے 2 سوٹ بناتے تھے اب ایک پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔

دوپٹے رنگنے والوں کی دکانوں پر بھی رش ہے تو درزیوں کے بھی نخرے آسمان پر پہنچ گئے۔

درزیوں نے وقت پر کپڑے تیار کرنے کےلیے دو شفٹوں میں کام شروع کردیا ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں جیولری اور کپڑوں سمیت ایک ہی چھت تلے تمام اشیا موجود ہونے سے خواتین کی مشکل آسان ہوگئی۔