Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیرخزانہ کا ایف بی آر اور سندھ کے درمیان مسائل حل کرانے کاوعدہ

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ہونے والی گفتگو میں چھوٹے اور درمیانے حجم کے کاروباری اداروں کو مزید بہتر بنانے پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔ اس موقع پر ایف بی آر کی تنظیم نو اور ڈیجیٹائزیشن پر بھی بات چیت ہوئی۔

کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں صنعتی استعمال کی گیس کے نرخ بھی زیرغور آئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صنعت کار گیس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ گیس کی قیمتوں کے حوالے سے پیٹرولیم کے وفاقی وزیر سے بات کریں گے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب اسمبلی نے 617 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا

وفاقی وزیر خزانہ نے سید مراد علی شاہ کو یقین دلایا کہ وہ ایٹ سورس کٹوتی کے مسائل حل کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سندھ کو 8 سال سے پی ایس ڈی پی میں کوئی نیا منصوبہ نہیں ملا۔ وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو نئے منصوبے دیے ہیں مگر سندھ کو نظر انداز کیا ہے۔

علاوہ ازیں وفاق نے سیلاب سے متاثرہ مکانات کی تعمیرِنو کے منصوبے کے لیے جو فنڈز مختص کیے تھے وہ بھی اب تک نہیں جاری نہیں کیے گئے۔
اورنگ زیب خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وہ وہ ایف بی آر اور سندھ حکومت کے درمیان مسائل حل کروائیں گے۔