اہم خبریں

ججزخط،حکومت معاملہ کوحل کرنےکیلئےجوڈیشل کمیشن بنائے،شعیب شاہین

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رہنماپی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ہےانہیں اپناکام آزادی سےکرنےدیاجائے۔ ہر ادارے کو آئین میں رہ کر کام کرناچاہیے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزنےمداخلت سےمتعلق چیف جسٹس کوخط لکھا۔ حکومت معاملہ کوحل کرنےکیلئےجوڈیشل کمیشن بنائے۔ نواز شریف کی حکومت جس نے گرائی ان کے نام کیوں نہیں لیتے ۔ بنیادی انسانی حقوق سب سےبالاہےایگزیکٹوکااس میں کوئی کام نہیں۔

مزید پڑھیں :ہیٹ ویو، متعددپولیس کے اہلکاروران تربیت بے ہوش
رہنماپیپلزپارٹی نثارکھوڑو نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اورسیاستدانوں کوبیٹھ کرمسائل کاحل نکالناچاہیے۔سیاستدانوں کوپارلیمنٹ کومضبوط کرنےکیلئے اقدامات کرنےچاہئیں۔ انتقامی کارروائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ سیاستدانوں کوماضی سےسبق سیکھنےکی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں :اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے خلاف شیر افضل مروت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر
رہنمان لیگ علی گوہربلوچ نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں الزامات کی نوعیت کیاہے۔ راناثنااللہ نےججزخط کےمعاملہ سےمتعلق بہترین رائے دی۔ پی ٹی آئی کےدورمیں واٹس ایپ پرکمیٹیاں بنتی رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کہا کرتےتھے آڈیوریکارڈنگ کرنی چاہیے۔ ہماری حکومت گرانےکیلئےسازشیں کی گئیں۔ ہمیں بیٹھ کرطےکرناپڑےگااس معاملےکاکوئی حل نکالاجائے۔

متعلقہ خبریں