اہم خبریں

بیرسٹر تیمور الطاف دوبارہ گنتی کراتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،علی قاسم گیلانی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )رہنماپیپلزپارٹی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےالیکشن کی بھرپورمہم چلائی۔ ہماری ٹیم ووٹر کو باہرنکالنے میں کامیاب ہوئی۔ ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ اچھارہاوہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر تیمور الطاف دوبارہ گنتی کراتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ فارم45سائن کروانےکاہم پرجھوٹاالزام لگایاجارہاہے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں چاہتےہیں ملک میں جمہوریت چلے۔
مزید پڑھیں :ججزخط،حکومت معاملہ کوحل کرنےکیلئےجوڈیشل کمیشن بنائے،شعیب شاہین

رہنماپی ٹی آئی بیرسٹرتیمورملک نے کہا کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ سرکٹ ہاؤس میں بیٹھ کرچیئرمین سینیٹ انتخابی مہم چلارہےتھے۔ کل کےنتیجے کوہم تسلیم نہیں کرتے۔
ہربارطریقہ واردات کوتبدیل کردیاجاتاہے۔ فارم45کچھ جگہوں پرپہلےسائن کروالیےگئےتھے۔ شفاف الیکشن ہوناجمہوریت کیلئےضروری ہیں۔ 8فر وری کوبھی دھاندلی کےذریعےمجھےہرایاگیا۔ مجھےنظام پرافسوس ہے شفاف الیکشن نہیں کروارہے۔

متعلقہ خبریں