اہم خبریں

احمد فرہاد کی بازیابی؟سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع کل عدالت میں طلب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        )اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔ حکم نامہ میں حکم دیا گیا کہ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع کل بروز منگل دن 3 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

مزید پڑھیں :سول سیکرٹریٹ پنجاب کی عمارت میں آتشزدگی، کمپیوٹر روم جل گیا

سیکرٹری داخلہ، دفاع بتائیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک لاپتہ شخص کو ڈھونڈنے سے کیوں قاصر ہیں؟ کیس کی سماعت 21 مئی کو دن 3 بجے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

متعلقہ خبریں