آئی جی اسلام آباد نے جاتے جاتے 14انسپکٹرز کی ترقی کا پروانہ جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی جی اسلام آباد نے جاتے جاتے 14انسپکٹرز کی ترقی کا پروانہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے جاتے جاتے 14انسپکٹرز کی ترقی کا پروانہ جاری کر دیا۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 28مارچ کو ہونے والے اجلاس میں ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

ترقی پانے والوں میں انسپکٹرز محمد شریف، اسد اللہ منگی، احمد کمال ملک، دلاور خان، ذوالفقار علی، امتیاز اور انصر علی شامل ہیں جن کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے افسران ایک سال پروبیشن پیرڈ پر رہیں گے۔