اکبر ناصرفارغ،سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آبادتعینات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا، ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا۔

آئی جی اکبر ناصر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

اکبر ناصر 21 مئی 2022 سے آئی جی اسلام آباد تعینات تھے۔