ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔

مزیدپڑھیں:تمباکو نوشی پر قابوپانے کیلئے ٹیکسز میں اضافہ کرنا ہوگا،ماہرین صحت کا حکومت سے مطالبہ

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔