سکیورٹی خدشات، چینی کمپنی نے تربیلا توسیعی منصوبے پر کام روک دیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گزشتہ روز بشام جاتے ہوئے چینی کمپنی کے سٹاف پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد چینی حکام نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام محدود کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چینی کمپنی نے 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پرجاری کام غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دیا
مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کو تیل کی ترسیل روکنےکا پلان تیار، امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل
چائنہ کمپنی حکام نے نئے نوٹیفکیشن تک تمام ملازمین کو کام سے منع کردیا ۔ دیگر سٹاف متعلقہ شعبے کے نوٹیفکیشن کے مطابق حاضری یقینی بنائیں گے ۔