گورنر خیبر پختونخوا کیلئے پیپلز پارٹی کا 3 ناموں پر غور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں 3 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے گورنر کیلئے فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ باچا، شجاع خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس،شیر افضل مروت کی مخالفت، اندرونی کہانی باہر آگئی

پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کیلئے مختلف نام زیر غور ہیں، اعلان بلاول بھٹو کریں گے۔