پی ٹی آ ئی کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج،اہم راہنما گرفتار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )انتخابات میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج، مختلف شہروں میں ٹائیگرز اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، لاہور سے پی ٹی آئی کے ایم این اےلطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ ،

مزید پڑھیں :مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو ضرورشوق پورا کریں،عارف علوی

ایم پی اے فرحت عباس اور ہارون اکبر بھی گرفتار، میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، علی اعجاز بٹر کی قیادت میں پی ٹی آئی کی مال روڈ لاہور پرریلی ،کارکنوں نے ڈنڈے مار مار کر پولیس کی گاڑی توڑ دی،

مزید پڑھیں :کے پی کو ایک ہزار ارب کامقروض کرنے کاجُرم آپ نے تسلیم کیا، ن لیگ کاعلی امین گنڈا پور کی تقریر پر ردعمل

متعدد گرفتار ، کھنہ پل پر ریلی کے شرکا کو اسلام آباد داخلے سے روک دیاگیا،شعیب شاہین کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے باہرالیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ ، بڑی تعداد میں خواتین کی
مزید پڑھیں :گوادر میں مسلسل بارش، سڑکیں دوبارہ زیرِآب آگئیں

بھی شرکت، مظاہرین کی شدید نعرے بازی ، ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد مخدوم زاہد بہار ہاشمی ،بھانجے قاسم ہاشمی سمیت7افراد کو حراست میں لے لیاگیا، معین الدین ریاض قریشی اور ملک عدنان ڈوگر بھی گرفتار ، ملیر قائد آباد پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج ،، مردوں کے ساتھ خواتین بھی احتجاج میں شامل تھیں۔

مزید پڑھیں :پشاور دھماکا، تینوں دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاج ،، شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے تین ایم پی ایز گرفتار،،، ایم پی اے چودھری طیاب راشد سندھو ، اویس ورک اور سرفراز ڈوگر کو پولیس نے حراست میں لیا،،، وہاڑی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج، متعدد گرفتار،، گوجرانوالہ پولیس نے سابق ایم این اے میاں طارق کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ میاں طارق محمود ساتھیوں سمیت احتجاج کر رہے تھے، ، حیدرآباد میں تحریک انصاف کا انتخابی نتائج کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج اور نعرے بازی ، مورو میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،، بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی ، چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ ،، کندھ کوٹ میں انصاف ہاؤس سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی ،،شہداد کوٹ میں کرکٹ گراؤنڈ سے پریس کلب تک ریلی ، مظاہرین کا چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے اور مینڈیٹ واپس کرنے کا مطالبہ ،، آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں بھی تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ ،،، شاہراہ سرینگر کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کئے رکھا