گوادر میں مسلسل بارش، سڑکیں دوبارہ زیرِآب آگئیں

کوئٹہ ( اے بی این نیوز   )گوادر میں کئی گھنٹوں سے مسلسل بارش، سڑکیں دوبارہ زیرِآب آگئیں،، رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں کا پانی گلی محلوں میں جمع ہوگیا، زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں، تربت میں بھی ہلکی بارش ، کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار،ناظم آباد اورایئرپورٹ کے اطراف ہلکی بوندا باندی جاری،

مزید پڑھیں :سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

بہادر آباد ،طارق روڈ اور شیرشاہ میں بھی ہلکی بوندا باندی،کلفٹن اور کورنگی کے علاقوں میں بوندا باندی کاسلسلہ جاری، سندھ کے بعض علاقوں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں جبکہ زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے بلوچستان

مزید پڑھیں :سینیٹ کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب،وقار مہدی، عاجز دھامرا، جمیل احمد دستبردار

نے بارشوں اور برف باری کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ،ادھرسعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان،امدادی سامان میں873ٹن ضروری اشیائے خورونوش شامل،9 ہزار سیلاب متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا جائے گا،مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے،سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس،کہاگوادرا ور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے یہ امداد سعودی حکومت
مزید پڑھیں :سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی نومنتخب حکومت پر تنقید

کاتحفہ ہے،سعودی سفیر نے پاکستان زندہ باد کانعرہ بھی لگایا،سرفراز بگٹی کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر سعودی قیادت سے اظہار تشکر،میڈیاسے گفتگو میں کہا گوادر میں کبھی اتنی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی، طوفانی بارشوں کے متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ،نقصانات کاازالہ کرینگے، بلوچستان حکومت چیلنجز کا مقابلہ کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماحولیاتی تبدیلی کو بڑامسئلہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں :رواں مالی سال کا محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر