ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے والا پاکستانی باکسر اٹلی میں لاپتہ

جومیلان (نیوز ڈیسک )ایشین گیمز کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے زوہیب رشید کے اٹلی میں لاپتہ ہونے کے بعد پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے،
مزید پڑھیں:پی سی بی کا منسوخ شدہ پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس کی واپسی کا اعلان

جو میلان کے نواح میں بسٹو آرزیو ایرینا میں پیرس اولمپکس باکسنگ کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کر رہا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زوہیب ہفتے کو ٹیم ہوٹل سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ کوچ ارشد حسین منیجرز میٹنگ اور قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

رات 9 بجے (مقامی وقت) کے قریب واپس آنے پر زوہیب کا پتہ نہیں چل سکا۔باکسر نے ہوٹل کے کمرے میں کچھ سامان چھوڑ دیا جبکہ کچھ سامان بھی ساتھ لے گئے۔

پاکستان کے ساتھی باکسر ٹریننگ کے لیے گئے جبکہ زوہیب نے انہیں بتایا کہ وہ اوپر ٹریننگ کریں گے کیونکہ نیچے بہت سردی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں سے نہیں ملا۔زوہیب ہوٹل سے نکلنے سے پہلے اپنا پاسپورٹ اپنے ساتھ لے گیا۔

اس کے پاس ایک ماہ کا شینگن ویزا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہیڈ کوچ نے قریبی تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور پولیس کو کھلاڑی کی تفصیلات اور تصویر فراہم کی گئی۔زوہیب کی لڑائی اتوار کو باکسنگ ریفیوجی ٹیم کے امید احمدصاف کے خلاف ہونی تھی۔

انہیں پاکستان کی بڑی امید تصور کیا جاتا تھا اور وہ پیرس اولمپکس میں جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔