راولپنڈی میں تیز بارش ،سردی میں اضافہ

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا،چکلالہ 20 ملی میٹر ،شمس آباد 19،سید پور ویلیج ،گولڑہ 18 ملی میٹر،بوگڑہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ،کٹاریاں میں پانی کی سطح پانچ فٹ جبکہ گوالمنڈی میں چار فٹ تک پہنچ گئی،راولپنڈی کے مختلف میٹروبس اسٹیشن اور ٹریک پر پر پانی جمع ہوگیا ،
مزید پڑھیں :سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

مسافروں کو مشکلات کا سامنا، اسٹیشن اور بس کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا،میٹرو بس سروس کے کل 24 اسٹیشن ،صدر تا پاک سیکٹریٹ تک اسٹیشن کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا ،راولپنڈی سے اسلام آباد تک میٹرو بس پر آئے روز ہزاروں کی تعداد میں شہری سفر کرتے ہیں ،مسافر بھیکنے لگے ،قیمتی سرمایہ سے بنائ جانے والی میٹروبس اسٹیشن کی حالت زار کھل کر سامنے آگئی،بارش کے شروع ہوتے ہی

مزید پڑھیں :ملکی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے،احسن اقبال

ایلیویٹر اور ایکسلیٹر بند،بزرگ شہری پریشان،میٹرو بس ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتظامیہ خاموش،مری میں حالیہ بارش / سلائیڈنگ کا خطرہ اور ممکنہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری،راولپنڈی ٹریفک پولیس کیطرف سے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی، سی ٹی او تیمور خان نے کہا ہے کہ مری میں بارش اور پھسلن کے باعث گاڑی

مزید پڑھیں :مرتضیٰ سولنگی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

کی رفتار کم رکھیں۔تیز بارش اور پھسلن کیصورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں،دوران بارش لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اندرون مری اور پنجاب سے آنے والے راستوں پر ٹریفک رواں دواں ھے،دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں،دو طرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں،دوران سیاحت اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔سیاح ممکنہ

مزید پڑھیں :9 مئی کیس میں پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد کی ضمانت منظور

برف باری کی صورت میں اپنی گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں اور ساتھ اضافی گرم کپڑے لائیں،لینڈ سلائیڈنگ ہونے کیصورت میں ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں،سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

صورت میں ٹریفک پولیس ھیلپ لائن 051-9269200 یا 15 پر فوری اطلاع دیں،گولڑہ 10 ملی میٹر ، بوکڑہ ،چکلالہ ،شمس آباد 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ،جبکہ سید پور ویلیج میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،کٹاریاں میں 5 فٹ اور گوالمنڈی میں 4 فٹ تک پانی کی سطح پہنچ گئی،اسلام آباد میں آج پورا دن بادل گرجے بھی برسے بھی ،رات گئے تک ہلکی اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری،ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق 4 مارچ تک بارش کا امکان

مزید پڑھیں :بیرونی ادارے کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کے لیے خط قومی مفاد میں نہیں،سراج الحق