Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ رقم کردی

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ رقم کردی،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی جذبے کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے رانا آفتاب احمد خان سے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں۔

مزیدپڑھیں:وفاق، حکومتی عہدے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےاہم نام سامنےآگئے

انہوں نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آجاتے۔

انہوںنے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا تھا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔