لاہور میں مویشیوں کی بے دخلی اور انسداد تجاوزات آپریشن

لاہور ( اے بی این نیوز )ایل ڈی اے کا لاہور میں مویشیوں کی بے دخلی اور انسداد تجاوزات آپریشن جاری، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) نے صوبائی شہر میں مویشیوں کی بے دخلی اور انسداد تجاوزات آپریشن جاری رکھا ہوا ہے،

مزید پڑھیں :ڈیڑھ کروڑ سے زائد کرنسی اور سونا بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی مشترکہ ٹیموں نے لاہور میں ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن کی مرکزی سڑکوں اور رہائشی علاقوں سے تجاوزات ہٹا دیں۔ ٹیموں نے ان علاقوں میں کئی غیر قانونی مویشیوں کے شیڈ مسمار کر دیئے۔ 12 سے زائد مویشی ایم سی ایل کے حوالے کیے گئے۔

مزید پڑھیں :مخصوص نشستوں کے بغیر قومی اسمبلی اجلاس غیر قانونی ہے، بیرسٹر گوہر

ڈائریکٹر ریحان اطہر نے پولیس اور بھاری مشینری کی مدد سے مشترکہ ٹیموں کے ذریعے کیے گئے آپریشن کی نگرانی کی۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے لاہور میں رہائشی علاقوں میں تجاوزات، بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی مویشیوں کے شیڈز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔