اہم خبریں

عبدالطیف آفریدی کا قتل افسوسناک ہے ، آصف علی زرداری

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے، ان کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے، مقتول نے دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں