مظفرآباد (اے بی این نیوز) مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 15ویں اسپیکر منتخب ہوگئے۔
اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔ چوہدری طارق فاروق نے 32 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے قاسم مجید کو 13 ووٹ ملے۔
چوہدری طارق فاروق کے اسپیکر منتخب ہوتے ہی وہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد نومنتخب ارکان نے بھی گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔
دریں اثنا، اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری نے 32 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔
عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی















