اہم خبریں

توشہ خانہ،کس نے کیا تحائف لیے ،تفصیلات سامنے نہ لانے پر لاہور ہائی کورٹ کا اظہار برہمی

لاہور (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ سے 1947 سے ابتک کس نے کیا تحائف لیے تفصیلات سامنے نہ لانے پر لاہور ہائی کورٹ کا اظہار برہمی،واضح کیا جائے کون سی معلومات لانی ہے کون سی نہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں توشہ خانے سے 1947 سے اب تک کس کس نے تحائف لیے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں تفصیلات نہ ملنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسارکیا ہے کہ بتایا جائے کہ تفصیلات کیوں کس بنیاد پر نہیں دی جاسکتیں، درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کا مبہم جواب مستردکرتے ہوئے توشہ خانہ کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے کی۔ عدالتی حکم پرسیکشن افیسر ندا رحمن عدالت پیش ہوئیں جنہوں نےبتایاکہ توشہ خانہ کی تفصیلات ظاہر کرنے یانہ کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی جائزہ لے گی کہ کون سی معلومات پبلک کرنی ہیں۔جسٹس عاصم حفیظ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ توشہ خانہ کی جومعلومات سامنے لانی ہیں یانہیں، عدالت میں پیش کی جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیےکہ توشہ خانہ کی معلومات کس وجہ سے ظاہرنہیں کرنیں عدالت کو آگاہ کیاجائے۔عدالت نےوفاقی حکومت کا مبہم جواب مستردکرتے ہوئے توشہ خانہ کی تمام تفصیلات عدالت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں