کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر عوام کا شکریہ ادا کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں حکومتی کارکردگی کو دکھایا گیا ہے اس کےساتھ وفاقی وزیر خارجہ نے لکھا شکریہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کا شکریہ۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی 96، پی ٹی آئی 23، جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار ایک ایک یو سی جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
Thank you Hydrabad & Karachi division 🙏 pic.twitter.com/XzeZQTNa2G
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 16, 2023
کراچی کی 246 یوسیز میں سے اب تک 71 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں سے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق اب تک پیپلز پارٹی 37 اور تحریک انصاف14نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہے، جماعت اسلامی نے 14 نشستیں جیتی ہیں، جے یو آئی ایف 2 جبکہ ٹی ایل پی نے 2 سیٹ حاصل کی۔















