کراچی (نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کی شکایات پر نوٹس ،ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام پریذائیڈنگ آفیسرز پولنگ ایجنٹس کو فارم 11 اور 12 کی وقت پر فراہمی یقینی بنائیں۔اس حوالے سے کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے ضلعی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی شکایات پر نوٹس لیا گیا، رہنماوں کا کہنا تتھا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج کا فوری اجراء یقینی بنائے، نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے،تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازع بن سکتا ہے۔















