چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین دونوں حلقوں سے بری طرح ہار گئے

ملتان(اے بی این نیوز) ا ستحکام پاکستان پارٹی (IPP) کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین کو عام انتخابات 2024 میں دونوں حلقوںNA-155 اور NA-149 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے NA-149 سے 143,613 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جہانگیرترین نے 50,166 ووٹ حاصل کئے۔

این اے 155 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار صدیق خان بلوچ نے آئی پی پی کے بڑے رہنما کیخلاف کامیابی حاصل کرلی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 1,17,671 ووٹ حاصل کیے جبکہ بزنس ٹائیکون صرف71,128ووٹ حاصل کر سکے۔