8300 کی بندش کے بعد ووٹرز کی سہولیات کیلئے عمران خان کا فیس بک پیچ متحرک

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں موبائل سروسز کی بندش کے بعد صارفین کو پولنگ سٹیشنز پر شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یا اگر آپ نے ابھی تک 8300 سے اپنے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات نہیں مل سکیں تو آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے یہ پوچھنے پر کہ کیا ہمارے پولنگ سٹیشنوں کو تلاش کرنے کا کوئی متبادل راستہ ہے.انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ پولنگ سٹیشنز سے واپس آ جائیں ۔
انتخابی حلقوں سے شکایات مل رہی ہیں کہ پولنگ اسٹیشن کا پتہ لگانے کیلئے 8300 پر ٹیکسٹ میسج کرنے کی کوشش کی اور پیغام نہیں پہنچ رہا۔ اپنے ووٹ کی چیکنگ کا طریقہ اپنے قریبی پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ چیک کریں اگر وہاں سے بھی معلومات موصول نہیں ہوتیں تو پھر آپ اپنے فیس بک پر جائیں اور اپنا شناختی کارڈ نمبر کیساتھ عمران خان کے پیج پر میسج کریں  صرف اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ پیغام بھیجیں۔چند منٹ بعد آپ کو جواب آجائے گا