Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیراعظم منتخب ہوکر کسی سے انتقام نہیں لونگا،بلاول بھٹو کا وعدہ

چنیوٹ(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدان نفرت، تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، پرانے سیاستدان سیاست کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کر رہےہیں۔ ملک میں بے روزگاری، غربت بڑھ رہی ہے، ایسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نفرت، تقسیم کی سیاست ختم کرنا چاہتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کا نقصان عوام، ملک اور معیشت کو ہو رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنے منشور، نظریے پر یقین رکھتا ہوں، وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، میری حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسانوں کو کوئی نقصان ہوا، تو ازالہ ہماری حکومت کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عوام کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری، غربت بڑھ رہی ہے، ایسے حالات پہلے نہیں دیکھے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں موقع دیتے ہو تو سب کے ساتھ مل کر آگے چلیں گے تاکہ مسائل کو حل کریں، گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کا منشور اور معاشی معاہدہ سمجھائیں، نفرت، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے نظریہ کی سیاست چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وعدے تمام سیاسی جماعتیں نقل کر رہی ہیں، نقل کےلیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی جو ان کے پاس نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کےلیے یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے حصول کےلیے سہولتیں فراہم کریں گے، ہمیں موقع دیں پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں تمام کچی آبادیوں کو ریگولائز کرکے مالکانہ حقوق دیں گے، اب حکومت ملی تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن سمجھتے ہیں کہ مشکل دن ختم ہوگئے ہیں، میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بنے تو وہ انتقام لیں گے جس کا کسی کو اندازہ نہیں۔ ان کی سیاست تشدد کی سیاست ہے۔ انتقام لینا میاں نوازشریف کی عادت ہے، انتقام لیتے ہوئے ملک کو نقصان پہنچائے گے۔