عمران خان کی اپیل مسترد، یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل مسترد ۔جبکہ یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے آراو کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی ۔عمران خان کے کاغذات مسترد کئے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نااہل ہوچکے ، تجویزہ کنندہ کا تعلق بھی این اے 122 سے نہیں جبکہ ن لیگی وکیل نے بھی عمران خان کی اپیل کی مخالفت کی۔الیکشن ٹربیونل کے جج نے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کی پیل مسترد کردی۔اپیلٹ ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔جج جسٹس طارق ندیم نے یاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آر او کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا