آسٹریلیا : دریائے ڈارلنگ میں لاکھوں مچھلیوں کی ہلاکت ، اہم وجہ سامنے آگئی

سڈنی( نیوز ڈیسک) سڈنی سے ایک ہزار کلومیٹر مغرب میں دریائے ڈارلنگ کے اندر لاکھوں مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئیں۔آسٹریلوی ماہرین کہتے ہیں کہ یہاں پانی کا خراب بہاؤ اور درجہ حرارت میں ہونے والی اچانک تبدیلی مچھلیوں کی موت کا سبب بنتی ہے۔این ایس ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ آف پلاننگ اینڈ انوائرمنٹ کے مطابق دریا کے اس جگہ پانی میں آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے آبی حیات کا سانس لینا ممکن نہیں رہتا ،جس کی وجہ سے ان کی موت ہو جاتی ہے۔