Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزاد کشمیر میں‌لمپی سکن ڈزیز،پھوڑوں ، گلٹی بیماری ،محکمہ صحت کا الرٹ جاری

مظفرآباداے بی این نیوز)محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آ زادکشمیر کی جانب سے لمپی سکن ڈزیز/ پھوڑوں والی بیماری/ گلٹی دار بیماری کیلئے الرٹ جاری کردیا۔موسم بہار کی آمد آمد ہے اور موسم کی تبدیلی کے بعد مچھر اور مکھیوں کے پھیلاؤ سے لمپی سکن ڈزیز کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔ مکھیاں مچھر چیچڑ لمپی سکن بیماری کے وائرس کے پھیلانے میں بطور ویکٹر کام کرتے ہیں۔ ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق نظامت اعلیٰ لائیو اسٹاک مظفرآباد کی جانب سے جملہ ضلعی ہیڈکوارٹرز پر لمپی سکن ویکسین پہنچا دی گئی ہے۔ عوام الناس کسان مویشی پال حضرات بلاتاخیر اپنی قیمتی گائیوں میں لمپی سکن کی امپورٹڈ ویکسین بالکل مفت لگوائیں۔ اس سلسلے میں فوری قریبی ویٹرنری مرکز اسپتال سروس سینٹر رابطہ کریں۔ اگر کوئی بھی اہلکار فیلڈ سٹاف ویکسی نیشن کیلئے نا پہنچے تو ضلعی آفیسران سے رابطہ کریں۔