مظفر آباد( نیوز ڈیسک ) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جیپ دریا میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے مطابق ٹیوٹا جیپ کو وادی نیلم روڈ پر ڈیولین لیسووا بائی پاس کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور وہ دریائے نیلم میں جاگری۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ دریا کے کنارے گھاس کاٹتے ہوئے حادثے میں پھنس جانے سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔زخمیوں کو نکالنے اور لاشوں کو نکالنے کا آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ مقامی رہائشی اور رضاکار امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں: القادر ٹرسٹ ریفرنس کیس ، نیب نے 3 اہم گواہان کو آج طلب کر لیا