راولاکوٹ(نیوز ڈیسک ) راولاکوٹ پولیس نے راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے مزید دو قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جس کی تصدیق ایس ایس پی پونچھ نے کی ہے اس سے دوبارہ پکڑے گئے قیدیوں کی کل تعداد چھ ہو گئی ہے۔فرار کا واقعہ 30 جون کو پیش آیا، جب 15 سے زیادہ ہائی پروفائل قیدی بندوق کی نوک پر جیل کے عملے کو یرغمال بنانے کے بعد سہولت سے فرار ہوگئے۔
فرار ہونے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک قیدی ہلاک ہوگیا۔حکام نے فرار ہونے میں ملوث ہونے پر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل کے عملے کے سات ارکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
فی الحال تفتیش جاری ہے۔فرار ہونے والے قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے یا سزائے موت کا سامنا کر رہے تھے۔ پولیس نے فرار ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے اور باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔
مزید پڑھیں: آ ج7جولائی بروزاتوار 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟