اہم خبریں

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو بھی حراست میں لے لیاگیا

لاہور(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علمیہ خان کے بعد اب دیگر بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی لاہور سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے دونوں بیٹوں شیر شاہ اور شاہ ریز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نظر بند کر دیا گیا، دونوں کو 30 روز کےلئے نظر بند کیا گیا ہے۔

نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی سفارش پر تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دونوں بیٹوں کو رہا کر دیا گیا ہے، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو رات 2 بجے کے قریب کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جِم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: اٹلی میں اسکولوں میں برقع و نقاب پر پابندی کی تجویز، غیر ملکی طلبہ کی تعداد بھی محدود ہوگی

متعلقہ خبریں