اہم خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمے کا اعلان، بڑی خبر سامنے آگئی

ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمے کا اعلان، بڑی خبر سامنے آگئی

نیو یارک (اے بی این نیوز) امریکی میڈیا اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے پر مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں داخلے سے متعلق پابندی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو سے وابستہ رپورٹرز کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی صدر نے مذکورہ میڈیا اداروں پر غلط خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ میڈیا اداروں کا مؤقف ہے کہ صحافیوں کی وائٹ ہاؤس تک رسائی محدود کرنا آزادیٔ صحافت کے حوالے سے اہم سوالات اٹھاتا ہے۔

میڈیا اداروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس اور امریکی میڈیا کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم خصوصی ریلیف اسکیم،عوام کو کیا سہولتیں مل رہی ہیں؟

متعلقہ خبریں