اہم خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ردوبدل، نیا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ردوبدل، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے 22 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے 22 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کی بڑی خبر، سہیل آفریدی کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

متعلقہ خبریں