میچ کے دوران مشہور ومعروف عالمی فٹبالر گر کر جاں بحق

گھانا(نیوزڈیسک)گھانا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ بین الاقوامی فٹبالر رافیل ڈوامینا دوران میچ گرنے کے باعث انتقال کرگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے فٹبالر کے انتقال پر جاری بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ گھانا کی بین الاقوامی فٹبال ٹیم کیلئے کھیلنے والے رافیل ڈوامینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے ۔ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں نوجوان فٹبالر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار، رافیل نے سچے دل سے گھانا کی نمائندگی کی اور آخری سانس تک وہ اپنے ملک کیلئے کھیلتے رہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر ڈوامینا کی موت کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم میچ کی جاری کردہ ویڈیو میں وہ 24 ویں منٹ میں گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ڈوامینا اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی آسٹرین کپ میں میچ کے دوران گرگئے تھے لیکن وہ صحت یاب ہوکر دوبارہ کھیل کے میدان میں واپس آگئے تھے۔اپنے کیرئیر کے دوران ڈوامینا نے اسپین، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور ڈینمارک کے کلبوں کی بھی نمائندگی کی۔گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گھانا کی ٹیم کے لیے کھیلنے والے 28 سالہ فٹبالر رافیل ڈومینا ایک میچ کے دوران گرنے کے باعث انتقال کرگئے۔