لاطینی امریکی ریاست بولیویا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

نیویارک(نیوزڈیسک ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لاطینی امریکہ کی ریاست بولیویا نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بولیویا کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ باضابطہ مواصلت اسرائیلی ریاست کو بھیج رہے ہیں، جس میں کہا گیا ہے، ہم بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہیں۔نائب وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بولیویا نے اسرائیل کی ریاست سے سفارتی تعلقات توڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم دونوں ممالک کے درمیان قائم سفارتی چینلز کے ذریعے باضابطہ طور پر بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے ۔بولیویا کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بولیویا اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا بولیویا نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کی جائے کیونکہ اسرائیلی حملوں میں پہلے ہی ہزاروں سیویلین جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔بولیویا کے ڈپٹی وزیر برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔