طوفان اوفیلیا ایمرالڈ آئل سے ٹکرا گیا، ورجینیا ، میری لینڈ میں ایمرجنسی نافذ

میری لینڈ(نیوزڈیسک) طوفان اوفیلیا شمالی کیرولائنا کے ساحلی علاقے ایمرالڈ آئل سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث شمالی کیرولینا، ورجینیا، واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ کے جنوبی علاقوں موسلادھار بارش جاری ۔شمالی کیرولینا میں 19ہزارسے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ۔ لینڈ ورجینیا میں ہفتہ کی شام تک18 ہزار سے زیادہ صارفین بجلی کے بغیر ہیں۔ میری لینڈ: اتوار تک 2 سے 4 انچ تک بارش کا امکان ہے۔ جنوبی نیو یارک سے لے کر جنوبی نیو انگلینڈ تک تقریباً 1 سے 3 انچ بارش متوقع ۔شمالی کیرولائنا میں رالیے، روانوک ریپڈس اور کیری کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری میری لینڈ ورجینیا اور میری لینڈ کے گورنرز نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا