امریکی شہریوں کی رہائی کے بدلے ایران کے منجمد 6 ارب ڈالر فنڈز بحال

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایران میں قید 5 امریکیوں کی رہائی کیلئے ایران کے منجمد 6 بلین ڈالرزکے فنڈز بحال کردیئے ۔ اپوزیشن پارٹی ریپبلکنز نے کہا کہ ایران کی فنڈز کی بحالی جوبائیڈن انتظامیہ کی بزدلی ہے ۔۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران میں قید 5 امریکیوں کی جیل سے رہائی حوصلہ افزا ہے اور اب ان کی امریکا واپسی کی امید کی جا سکتی ہے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قیدیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان امریکی شہریوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا تھا۔واضع رہے کہ ایران نے آج 5 امریکیوں کو جیل سے رہا کر کے گھر میں نظر بند کر دیا، پانچوں کی واپسی فنڈز کی بحالی سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں 6 ارب ڈالرفنڈز بحالی کے بعد ایران امریکیوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے گا۔، امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد فنڈز کی تہران منتقلی سے متعلق معمولی تکنیکی مسائل پر بات کر رہے ہیں اور جیسے ہی کوئی معاہدہ طے پایا امریکی قیدیوں کو ایران سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوچکا ، آئندہ ماہ معاہدہ طے پاجائے گا۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کو عائد پابندیوں میں کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ ان 5 امریکیوں کی رہائی کے معاہدے کا ایران پر عائد پابندیوں سے تعلق نہیں۔