لندن( اے بی این نیوز )وفاقی حکومت نے برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کر لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق معظم احمد خان کی جگہ جرمنی میں تعینات سفیر ڈاکٹر محمد فیصل برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیصل اس ماہ کے آخر تک برطانیہ میں عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔















