دہلی ( اے بی این نیوز )بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ نے دورہ پاکستان سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میچز دیکھنے کیلئے پاکستان جانے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔چوبیس گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے ایشیا کپ کے موقع پر دورہ پاکستان کی خبروں کو مسترد کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کا کہنا تھا انہوں نے ایشیاکپ میچز دیکھنے کیلئے پاکستان جانے پررضامندی ظاہر نہیں کی۔ یہ کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا ۔















