چین، شنگھائی میں گرمی کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بیجنگ ( اے بی این نیوز   )چین کے صوبہ شنگھائی میں پیرکوسورج آگ برساتا رہا، یہاں مئی میں پڑنےوالی گرمی نے 100 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ پیرکو مئی میں پڑنے والی گرمی کی سوسالہ تاریخ کا گرم ترین دن قرار دیا گیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’گلوبل وارمنگ‘ دُنیا کے موسم پر انتہائی منفی اثرات ڈال رہی ہے، ’گلوبل وارمنگ‘ کے باعث جنوب مشرقی اورجنوبی ایشیا کے بہت سے ممالک کوحالیہ ہفتوں سے درجہ حرارت میں شدید اضافے اورانتہائی گرم ہواؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چین کے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پیرکو دن 1 بج کر9 منٹ پر چین کے سب سے بڑے میٹرو بس اسٹیشن ژوجوئی پردرجہ حرارت 36.7 ڈگری سیلسیس (98 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا جو کہ شنگھائی کی 100 سالہ تاریخ میں مئی میں ریکارڈ کیا گیا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ایک شخص برف کے بلاکس پر لیٹ کر گرمی سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے