اہم خبریں

ہریانہ کے وزیرکھیل سندیپ سنگھ کیخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر، گھر بلاکر جنسی مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا،جونیئر کوچ کا بیان سامنے آگیا

ہریانہ(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیرکھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر، گھر بلاکر جنسی مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا،خاتون کوچ کا بیان بھی سامنے آگیا۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیرکھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر کردیا ،کیس جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے دائر کیا ہے،وزیرِ کھیل نے کیس دائر ہونے سے قبل الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا،ایتھلیٹکس کوچ نے الزام لگایا ہے کہ وزیرِ کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا، گھر پہنچنے پر انہوں نے جنسی مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں