پہلی سعودی خاتون خلاباز امریکی ناسا کے مشن میں شامل ، جلد خلا میں بھیجا جائےگا،سعودی عرب

نیویارک (نیوزڈیسک)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) نے اعلان کیا ہے کہ Axiom Mission 2، یا Ax-2 – کیلئے لانچنگ کی تاریخ تبدیل کردی۔ایک ٹویٹ میں، ISS نے کہا کہ ناسا، Axiom Space اور SpaceX مل کر مشن کوشروع کرنے کے بہترین موقع ملے گا۔ تازہ ترین ہدف کے آغاز کی تاریخ کے بارے میں مزید معلومات جلد شیئر کی جائیں گی۔اس سال کے شروع میں، سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران اپنی پہلی خاتون خلاباز، ریانہ برناوی چھاتی کے کینسر کی تحقیق کرنیوالی اور مرد خلاباز، علی القرنی، کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) بھیجے گا۔مشن کو گزشتہ ماہ اس کی باضابطہ لانچنگ کی تاریخ موصول ہوئی، Axiom Space اور Nasa کے حکام نے اعلان کیا کہ یہ 8 مئی کو فلوریڈا سے پرواز کرے گا۔ دونوں خلاباز AX-2 خلائی مشن کے عملے میں شامل ہوں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق برناوی اور القرنی کے علاوہ، دو اور خلاباز، مریم فردوس اور علی الغامدی بھی مستقبل میں خلائی مشن کا حصہ بنیں گی جس کیلئے انہیں تربیت دی جارہی ہے