واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا اس سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ آج واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان خود مختار ہے اپنے فیصلے خود کرسکتا ہے، امریکا اور پاکستان میں بے شمار معاملات پر رابطے جاری ہیں، جمہوریت سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پر افسوس ہوا تاہم اس سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ، پاکستان امریکا کا اہم سیکیورٹی شراکت دار ہے، دونوں ممالک بہت سے ایشوز پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پا ک بھارت تعلقات اپنی جگہ قائم ہیں، امریکہ کی پاک بھارت تعلقات میں کوئی جمع صفر کی پالیسی نہیں ہے ۔















