بھارت میں 70 سال بعد 4 چیتوں کی پیدائش

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں سات دہائیوں کے بعد 4 چیتوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر ماحولیات نے اعلان کیا کہ بھارت میں چیتوں کے باضابطہ طور پر معدوم ہونےکے اعلان کے 70 سال بعد ملک میں 4 چیتوں کی پیدائش ہوئی ہے۔یہ پیدائش نمیبیا سے بھارت لائے گئے چیتے کے جوڑے کے ہاں ہوئی ہے۔وزیر ماحولیات نے چیتوں کی پیدائش کو جنگلی حیات کے تحفظ کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ قرار دیا ہے۔