اہم خبریں

چینی صدر کی سابق سوویت یونین ریاستوں کے سربراہان کو مشترکہ سمٹ کیلئے دعوت

بیجنگ (اے بی این نیوز    )چینی صدر کی سابق سوویت یونین ریاستوں کے سربراہان کو مشترکہ سمٹ کیلئے دعوت دیدی،چین کے صدر شی جن پنگ نے سابق سوویت یونین کی ریاستوں کے سربراہان کو پہلی مشترکہ سمٹ کیلئے دعوت دی ہے۔پہلی چین وسطی ایشیا سمٹ مئی میں ہوگی، چینی صدر نے پیر اور منگل کے دن قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں کو دعوت نامے ارسال کیے۔
بیجنگ خطے میں موجود ماسکو کے روایتی سیاسی اور معاشی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔چین نے سڑک، ریل اور بندرگاہوں کے وسیع انفرااسٹرکچر کے ذریعے وسط ایشیا کو خود سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں